
ٹرمپ کے آبنائے ہرمز محاصرے کے منصوبے میں شریک نہیں ہوں گے:برطانیہبرطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اس منصوبے میں شامل نہیں ہوگی جس کے تحت آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ - رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے زور دیا کہ وہ واشنگٹن کی جانب سے تجویز کردہ کسی بهی محاصرانہ کارروایی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکهتا اور اس حوالے سے اس کا مؤقف واضح ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے مختلف ممالک سے مطالبہ کیا تها کہ وہ اس منصوبے میں اس کا ساته دیں تاہم برطانیہ نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پهر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ بحری راستوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکهتا ہے اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کی نگرانی کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بهی کہا کہ امریکی بحریہ دنیا کی بہترین فورس ہے اور وہ کسی بهی ممکنہ اقدام کے لیے تیار ہے جبکہ ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ برطانوی حکومت کے اس فیصلے کو موجودہ صورتحال میں ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکها جا رہا ہے جہاں مختلف ممالک اس معاملے پر محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ اخبار مرتبط برچسب ها: کیا - دیا - نگرانی - صلاحیت - مختلف - تجویز - اقدام |
آخرین اخبار سرویس: |